بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پرظلم وستم کی انتہا کر دی ،طارق احسان
لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت طارق احسان غوری چیف آرگنائزر ایوان کشمیر لاہور میں منعقد ہوا ،اجلاس میں یوتھ فورم فار کشمیر کے کنوینرز نے شرکت کی،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کی گیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار اور سیکولر بھارت کا راگ الاپنے والے بھارتی حکمرانوں نے نہتے اور مظلوم کشمیریوں اور مسلمانوں پر ظلم و جبر کی انتہا کر رکھی ہے آئے دن مظلوم کشمیریوں پر مظالم نہتے کشمیری مسلمانوں پر فائرنگ اور جدوجہد آزادی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریاں روز مرہ کا معمول ہیں ۔طارق احسان غوری نے کہا کہ ظلم و جبر سے آزادی کا متوالوں کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ۔
یوتھ فورم فار کشمیر بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ہم کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر خاموش نہیں بیٹھے گے۔نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے حقوق انسانی کے اداروں اور اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کروائے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا خود کا فیصلہ کر سکیں ۔اجلاس میں شیراز چیمہ نور صمد بھٹی ،ساجد چوہان ،شفیق گجر،سہیل چیمہ ، اساور ندیم پہلوان اور منیب شیخ نے شرکت کی ۔