(ن) لیگ کی حکومت نے ظلم و زیادتیوں کے سابقہ حکومتوں کے بھی ریکارڈ توڑ دیے ،نذیر چوہان

(ن) لیگ کی حکومت نے ظلم و زیادتیوں کے سابقہ حکومتوں کے بھی ریکارڈ توڑ دیے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نذیر چوہان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ظلم و زیادتیوں کے سابقہ حکومتوں کے بھی ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، مہنگائی ،بے روزگاری ، لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے دعوے کرنے والے حکمران آج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

عوام سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ حکمرانوں نے پورا نہیں کیا ، (ن) لیگ کی حکومت آج چاروں صوبوں کی عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہیں مینار پاکستان پر ڈرامے کرنے والے شہبازشریف آج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اگر ان میں تھوڑی سی بھی غیرت ہے (ن) لیگ کی حکومت میں عوا م کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا جواب دے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی بڑھکیں عوام کو اچھی طرح یاد ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا اور دو روپے کی روٹی نہ کی تو میرا نام بدل دینا اور آج نہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی ہے اور نہ دو روپے کی روٹی عوام کو میسر ہے ، شہباز شریف اپنا نام خود ہی بدل لیں ،حکمرانوں عوام سے جھوٹ بولنے کے سواء کوئی دوسرا کام نہیں اور (ن) لیگ کی حکومت کی مایوس کن کارکردگی عوام کے سامنے ہیں ، ان حکمرانوں نے عوام کو کچھ بھی نہیں دیا ،