مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانہ میں منتقل

مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانہ میں منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دیں۔پولیس کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ میں 30سالہ جبکہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں 40سالہ شخص کی لاشیں مقامی افراد کو سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملیں جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے دونوں لاشوں کو شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی ۔

مزید :

علاقائی -