نوانکوٹ ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 22سالہ نوجوان کو قتل کر دیا
لاہور(وقائع نگار) نواں کوٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 22سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق نواں کوٹ کا رہائشی 22سالہ تصور احمد گزشتہ روز گھر سے کسی کام کے سلسلے میں باہر نکلا کہ گھات لگائے ہوئے ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔