شاہدرہ ٹاؤن ،فرار ہونے والے اقدام قتل کے ملزم کاسراغ نہیں مل سکا

شاہدرہ ٹاؤن ،فرار ہونے والے اقدام قتل کے ملزم کاسراغ نہیں مل سکا

لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں انویسٹی گیشن پولیس اہلکاروں کی جانب سے اقدام قتل کے ملزم کو تھانے کی بجائے اس کے گھر لے جانے اور اس کے فرار ہونے کے بعداگرچہ ایس پی انویسٹی گیشن نے دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کروا دیالیکن تاحال ملزم کو کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اقدام قتل کے ملزم علی حسن کو جمعہ کے روز گرفتار کیا جس نے ڈیڑھ ماہ قبل اقبال نامی شخص کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔ ہفتہ کے روز عدالت سے ریمانڈ لینے کے بعد اے ایس آئی محمد نعیم اور کانسٹیبل عبیداللہ ملزم کو تھانے لاکرحوالات میں بند کرنے کی بجائے اسکے گھر لے گئے ۔ وہ پولیس اہلکاروں کو ڈرائنگ روم میں بٹھا کر خود واش روم میں چلاگیا جہاں سے دوسرے دروازے سے نکل کر فرار ہوگیا۔انچارج انویسٹی گیشن ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے احکامات پر اے ایس آئی محمد نعیم اور کانسٹیبل عبیداللہ کو معطل کر کے مقدمہ درج اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے لیکن تاحال ملزم کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

مزید : علاقائی