گڑھی شاہو ، سویٹس شاپ کے گودام میں آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور(وقائع نگار) گڑھی شاہو بازار میں سویٹس شاپ کی تیسری منزل پر گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ گودام میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔گڑھی شاہو مین بازار میں ممتاز سویٹس کی خستہ حال عمارت کی تیسری مننزل پر اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اورگودام کی کچی چھت بھی زمین بوس ہوگئی۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر آدھے گھنٹے کی تاخیر سے موقع پر پہنچیں جنہوں نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔