آئین کی اسلامی شقوں پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے،علمائے کرام

آئین کی اسلامی شقوں پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے،علمائے کرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)کل مسالک ’‘ورلڈ پاسبان ختم نبوت’‘کے زیر اہتمام آئین کی اسلامی شقوں کے دفاع، توہین رسالت و امتناعِ قادیانیت ایکٹ پر موثر و مکمل عملدرآمد کرانیکے ضمن میں ’‘قومی حرمت رسول ؐ کانفرنس ’‘ لاہور پریس کلب میں مولانا الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری صدر علماء و مشائخ اہلسنت کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں علامہ محمد ممتاز اعوان ،حافظ زبیر احمد ظہیرحاجی عامر رشید،مولانا محمد نعیم بادشاہ ودیگر نے شرکت کی ۔کانفرنس کے اعلامیہ کا اعلان کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان نے بتایا کہ یہودی و قادیانی لابی گہری سازش کے تحت73ء کے متفقہ آئین کی اسلامی شقوں کو غیر فعال بناکر ملک کے اسلامی تشخص کو مسخ کرنا چاہتی ہے ہم آئین کی اسلامی شقوں کو غیر موثر اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ہرگز سیکولر نہیں بننے دینگے۔

توہین رسالت کے سینکڑوں کیسز مختلف عدالتوں میں پینڈنگ پڑے ہیں جن پر کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جارہی اور اسی طرح قادیانی فتنہ کی بڑھتی اسلام و آئین پاکستان مخالف اورارتدادی سرگرمیوں کو نہیں روکا جارہا کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ توہین رسالت و امتناعِ قادیانیت ایکٹ پر موثر و مکمل عملدرآمد کیلئے ملک گیر سطح پر’’ حرمت رسولؐمہم‘‘چلائی جائیگی جسکے تحت اس ضمن میں پورے ملک میں مختلف نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا کانفرنس میں مطالبہ کیا گیاکہ حدود اللہ ،ختم نبوت و ناموسِ رسالت ؐ اور احترام رمضان المبارک ایکٹ موثر بنانے کیلئے اقدمات کیے جائیں جو آئینی تقاضا اور حکومت کا فرض منصبی ہے ۔