ڈربن،سلفیورک ایسڈ اور گیس سلنڈرکا ٹرک الٹ گیا‘ 14افراد بے ہوش

ڈربن،سلفیورک ایسڈ اور گیس سلنڈرکا ٹرک الٹ گیا‘ 14افراد بے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈربن(بیورورپورٹ)سلفیورک ایسڈ اور گیس سلنڈر لے جانے والا ٹرک الٹنے سے 14افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے،تفصیلات کے مطابق مغربی علاقے میں ایک ٹرک ایک ہزار لٹر تیزاب سلنڈروں میں لے کر جا رہا تھا کہ الٹرا سٹی کے پارکنگ ایریا میں اچانک الٹ گیا۔کچھ سلنڈروں میں گیس بھی تھی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کتنے سلنڈروں سے گیس لیک ہوئی ہے۔
فائر بریگیڈ کا عملہ اور میڈیکل ریسکیو ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئے تھی،اور حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔جبکہ الٹرا سٹی کو بند کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -