اسلام آباد کے رہائشی نام نہاد ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں، آسیہ اندرابی کی اپیل

اسلام آباد کے رہائشی نام نہاد ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں، آسیہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ22جون کو اسلام آباد میں ہونے والے نام نہاد اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ اسلام آباد حلقے کی یہ نشست سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے رواں برس جنوری میں وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد قصبے کے رہائشی انتہائی بہادر ہیں اور انہیں بھارت نواز جماعتوں کے رہنماؤں کو واضح پیغام دینا چاہیے کہ وہ کشمیریوں میں مقبول نہیں۔آسیہ اندرابی نے کہا کہ لوگ نام نہادضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کر کے بھارت نواز رہنماؤں کے مذموم منصبوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کی لڑائی مقصد کے حصول تک ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -