نلسن منڈیلا کے پوتے منڈیلا کا باکسر محمد علی کی وفات پر اظہار تعزیت

جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ) جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈیلانے عظیم باکسر محمد علی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد علی نے شہری حقوق، انصاف، امن اور مساوات کے لئے لڑائی لڑی،ان کی انسانیت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وہ میرے دادا نیلسن منڈیلا سے بھی کئی بار ملے ہیں،وہ نوجوانوں کے ہیرو اور ان کے لئے مشعل راہ ہیں۔