مسرت عالم کو 15روزہ عدالتی ریمانڈ میں دے دیا گیا

مسرت عالم کو 15روزہ عدالتی ریمانڈ میں دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں عدالت نے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر حریت رہنما اور جموں وکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو پندرہ روز کے عدالتی ریمانڈ پر سب جیل بارہمولہ بھیج دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسرت عالم بٹ کو سرینگر کے کوٹھی باغ تھانے میں انکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
جس نے انہیں 18جون تک عدالتی ریمانڈ پر سب جیل بارہمولہ بھیج دیا۔ ترجمان نے کہا کہ مسلسل غیر قانونی نظر بندی کے باعث مسرت عالم بٹ کی صحت انتہائی گر چکی ہے جبکہ جیل میں انہیں تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ سینئر حریت رہنما کو انکے خلاف درج ایک اور جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں پیر کے روز بھی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -