شارٹ سکرٹ یا نیکر پہن کر آنے والوں کو شادی لائسنس نہیں ملے گا،چین کا اعلان

شارٹ سکرٹ یا نیکر پہن کر آنے والوں کو شادی لائسنس نہیں ملے گا،چین کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (این این آئی)چین نے اعلان کیا ہے کہ گاجوٹی شرٹ ،شارٹ یا نکر پہن کر آنے والوں کو شادی کا الائسنس جاری نہیں کیا جائیگا،چینی میڈیا کے مطابق شہر کی سول افیئر بیورو نے شادی کے خواہشمند جوڑوں کے لیے نئی شرائط کا اعلان کیا جس کے تحت شادی کا اجازت نامہ ان جوڑوں کو جاری نہیں کیا جائے گا جو ٹی شرٹ، شارٹ یا نکر پہن کر یہ اجازت نامہ حاصل کرنے آئیں گے۔
سول بیورو کے میرج رجسٹرڈ ڈائریکٹر ہان منگ ڑی کا کہناتھا کہ لوگ اس سارے طریقہ کار کا احترام نہیں کر رہے۔انھوں نے کہا کہ یہ اب عام ہو گیا ہے کہ لوگ چپلیں اور نکر پہن کر آ جاتے ہیں جسے سے ان کی نظر میں شادی کے بارے میں لاپرواہی اور اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں کا شادی کے بارے میں جو رویہ ہے اس سے بعد میں بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -