امریکہ نے جنوبی افریقہ میں مقیم اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی وارننگ جاری کر دی

امریکہ نے جنوبی افریقہ میں مقیم اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی وارننگ جاری کر دی

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)امریکہ نے جنوبی افریقہ میں مقیم اپنے شہریوں کے لئے سیکیورٹی وارننگ جاری کر دی،لیکن امریکی سفارتخانہ اور قونصلیٹ کھلے رہیں گے۔امریکی گورنمنٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد گروہ نے امریکی شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے،اور خاس طور پر امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے کی اطلا عات ہیں،دہشت گرد شاپنگ مال اور جہاں زیادہ تعداد میں امریکی شہری مقیم ہیں وہاں کارروائی کر سکتے ہیں،جن علاقوں میں شہریوں کا خاص طور پر احتیاط برتنے کی ہدایات کی گئیں ان میں جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن شامل ہیں،کچھ دن پہلے عراق میں برسر پیکار آئی ایس آئی نے دھمکی دی تھی کہ رمضان میں یورپ پر حملے کئے جائیں گے،امریکی سفارت خانے کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یہ پالیسی ہے کہ وہ یہ معلومات پوری دنیا میں اپنے سفارت خانوں کے ساتھ شیئر کرتا ہے،تاہم ڈربن،کیپ ٹاؤن، پریٹوریا، جوہانسبرگ میں ہمارا سفارتخانہ اور قونصلیٹ معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گا۔یاد رہے کہ اسی طرح کی ہدایات امریکہ نے پچھلے ستمبر کو بھی دی تھیں۔

مزید : عالمی منظر