دبئی، گاڑی کا ’’ ایک نمبر‘‘ 49 لاکھ ڈالر میں نیلام

دبئی، گاڑی کا ’’ ایک نمبر‘‘ 49 لاکھ ڈالر میں نیلام

دبئی(اے این این) متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کی رجسٹریشن نمبروں کے لیے ہونے والی نیلامی کے دوران نمبر ون یا ایک نمبر والی رجسٹریشن پلیٹ 49لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ ایک نمبر کی رجسٹریشن پلیٹ کی نیلامی کے لیے مختلف افراد نے بولیاں لگائیں۔ ایک نمبر کی حامل رجسٹریشن نمبر پلیٹ کے لیے سب زیادہ بولی امارتی کاروباری شخص عارف احمد الزارونی نے لگائی۔اماراتی کاروباری شخص عارف احمد الزارونی شارجہ کے رہنے والے ہیں۔ انھوں نے مقامی روزنامے گلف نیوز کو بتایا کہ میں ہمیشہ پہلے نمبر پر رہنا چاہتا ہوں۔انھوں نے ایک نمبر کی رجسٹریشن پلیٹ حاصل کرنے کے لیے ابتدائی طور پر مقرر کی گئی رقم سے اٹھارہ گناہ زیادہ مالیت ادا کی ہے۔بولی دینے والوں نے سب سے زیادہ دلچسپی 12، 22، 50، 100، 333، 777، 1000، 2016، 2020، 99999، رجسٹریشن نمبروں میں لی۔نیلامی سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی رقم ملی۔عارف احمد الزارونی کی جانب سے خریدی گئی نمبر پلیٹ کا شمار متحدہ عرب امارات میں کی مہنگی ترین رجسٹریشن پلیٹ میں نہیں ہوتا۔اس سے قبل سنہ 2008 میں ابو ظہبی میں ایک نمبر والی رجسٹریشن پلیٹ کی نیلامی ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر میں ہوئی تھی۔ابو ظہبی کا شمار متحدہ عرب امارات کی امیر ترین ریاست میں ہوتا ہے۔ اس نیلامی میں ساٹھ رجسٹریشن پلیٹ کی نیلامی کی گئی۔

نیلام

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

مزید : صفحہ اول