پیپلز پارٹی کی عید کے بعد ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی حکمت عملی تیار

پیپلز پارٹی کی عید کے بعد ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی حکمت عملی تیار

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے عید الفطرکے بعد ملک گیرتحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے پانامہ لیکس اور عوامی مسائل پر دیگر اپوزیشن جماعتوں کوساتھ ملاکر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ، حکومت سندھ کو صوبے کے مسائل کے حل اورمختلف سیاسی اورقوم پرستوں سے محاذآرائی کے خاتمہ کا ٹاسک دے دیا گیا ہے،پیپلزپارٹی نے اپنے ارکان اسمبلی اوربلدیاتی نمائندوں کوووٹرزسے قریبی رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔پیپلز پارٹی نے عید الفطر کے بعد ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی ہے ۔ دبئی میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے طویل مشاورتی اجلاس میں پانامہ لیکس پرمسلم لیگ نوازکے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اجلاس میں یہ طے پایا ہے کہ عیدالفطرکے بعد سندھ سے ملک گیرتحریک کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس میں سندھ کے ساتھ وفاقی اداروں کی زیادتیوں ،لوڈ شیڈنگ اوردیگرمسائل کوبنیاد بنایا جائے گا ۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹوزرداری ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے صدر آصف علی زرداری اورپارٹی کے دیگر سینئر رہنماء شریک ہوئے

مزید : صفحہ اول