کے الیکٹرک نے گھریلو صارف کو 2ارب سے زائد کا بل بھجوادیا

کے الیکٹرک نے گھریلو صارف کو 2ارب سے زائد کا بل بھجوادیا

کراچی (صباح نیوز)کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے فیڈرل بی ایریا ایک سو بیس گز کے مکان کے رھائشی کیلئے دو ارب پینتیس کروڑ اٹھانوے لاکھ کا بل جاری کردیا،جب کہ ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں 17 کروڑ جرمانے کا بھی کہا گیا ہے ،بل کی درستگی پر رابطے پر کے الیکٹرک کا اصرار ہے کہ پہلے بل جمع کرواؤ پھر بات کرینگے۔ اس ادارے کو موصولہ رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ نے ایک نیا کارنامہ انجام دیتے ہوئے صاف کو 2 ارب سے زائد کا بل بھیج دیا جب کہ ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں 17 کروڑ جرمانے کا بھی کہا گیا ہے۔کے الیکٹرک انتظامیہ نے کراچی کے علاقہ فیڈرل بی ایریا کے صارف کو نہ صرف 2 ارب پینتیس کروڑ اٹھانوے لاکھ روپے کا بل بھیج دیا بلکہ بروقت ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں صارف کو 17 کروڑ روپے کے جرمانے کا بھی انتباہ دیا گیا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ہوش اڑا دینے والے بل کو حاصل کرنے والے صارف کے گھر رہائشی عمارت کے میٹر کا ہے جہاں معمول کے مطابق پنکھے، لائٹ ، ٹی وی اور فرج کے علاوہ کچھ نہیں۔صارف کے مطابق گزشتہ سال میٹر کی خرابی کے باعث اس کی تبدیلی کے لیے کے الیکٹرک کو درخواست دی تھی مگر میٹر تبدیل کرنے کی بجائے بھاری بھرکم بل بھیج دیا گیا۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے صارف کو اضافی بل جاری ہوا جس کی اطلاع صارف کو کر دی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول