کنڑ سے دہشت گردوں کی پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ،جانی نقصان نہیں ہوا

کنڑ سے دہشت گردوں کی پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ،جانی نقصان نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(اے این این) افغان صوبے کنڑ سے دہشت گردوں نے پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ کی ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق اتوار کے صبح افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ سے دہشت گردوں نے باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے کگہ اور دیگر سرحدی علاقوں میں قائم سکیورٹی فورسز کے پوسٹوں پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد واپس افغانستان فرار ہوگئے ۔
پوسٹوں پر فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -