آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ، 30کرنلوں کی بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی

آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ، 30کرنلوں کی بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(اے این این) پاک فوج کے پروموشن بورڈ نے 30کرنلز کی بریگیڈیئرز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی ہے تاہم ان ترقیوں کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری ہو گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدرات میں آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں پاک فوج میں تقرریوں کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔بورڈ نے 30کرنلز کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی کی منظوری دیدی ۔

آرمی پروموشن بورڈ

مزید :

صفحہ اول -