مالی اصلاحات کے لیے تیونس کو یورپی قرضہ
یورپی یونین نے تیونس کو اقتصادی اصلاحات کے لیے پانچ سو ملین یورو قرض دینے کی پیش کش کی ہے۔ اس قرضے کا مقصد اس شمالی افریقی ملک کی اقصادیات کو استحکام دینا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے تیونس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اقتصادی استحکام کے لیے مالیاتی شعبے میں بنیادی سطح پر اصلاحات کرے۔