تھائی چاول کی قیمتیں 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
ایشیائی ملکوں میں خشک سالی کے باعث پیداوار میں کمی سے تھائی لینڈ کے چاول کی قیمتیں 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔تھائی لینڈ دنیا بھر میں بھارت کے بعد چاول کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ ہے جس کے چاول کی قیمتیں دوسال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس کی وجہ خشک سالی کے باعث ایشیائی ملکوں میں اس کی کم پیداوار ہے۔