الیکشن کمیشن کا پی پی 232 وہاڑی میں ضمنی انتخابات 14جولائی کو کرانے کا فیصلہ ، شیڈول جاری
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 232(وہاڑی I-) میں ضمنی انتخابات 14 جولائی کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جون کو جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ تصدیق کا عمل 14جون تک مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف ٹربیونلز کے پاس اپیلیں 16 جون تک جمع کراسکیں گے اور ٹربیونلز 20 جون تک اپیلوں کو نمٹائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ امیدوار 22 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اگلے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔