آج رمضان کاچاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چیف میٹرولوجسٹ

آج رمضان کاچاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چیف میٹرولوجسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، اے این این)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل پاکستان میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ عمومی زاویے پر چاند 10ڈگری سے زائد ہوگا۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ شام تک عمر 30سے36گھنٹے ہو چکی ہوگی۔چاند ملک کے میدانی علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔دوسری طرفرمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں محکمہ موسمیات کے کراچی کیمپ آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں 1437 ہجری کے رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں لی جائیں گی۔مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کے اجلاس کے علاوہ ملک بھر میں رویت ہلال کی زونل کمیٹی بھی رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کریں گی۔

مزید :

صفحہ اول -