چشمہ میں سب سے بڑانیا نیوکلیئر پاورپلانٹ لگانے کافیصلہ
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چین کے تعاون سے چشمہ میں سب سے بڑانیا نیوکلیئر پاورپلانٹ لگانے کافیصلہ کیا ہے، ارسانے چشمہ فائیونیوکلیئرپاور پلانٹ کے لیے دریائے سندھ سے پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، چشمہ جہلم لنک کینال ہیڈ میں توسیع کے اخراجات اٹامک انرجی کمیشن برداشت کرے گا۔ چشمہ فائیونیوکلیئرپاورپلانٹ کی پیداواری صلاحیت 1100میگاواٹ ہوگی، چشمہ میں اب تک325 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل 4 نیوکلیئرپاورپلانٹ تعمیرکیے جاچکے ہیں۔