ہلکی کمرشل گاڑیوں کی مقامی پیداوار میں اضافہ
گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران ہلکی کمرشل گاڑیوں کی مقامی پیداوار میں 68.53 فیصد، کاروں کی پیداوار میں 29.73فیصد اور موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 17.22فیصد کا اضافہ ہواہے جبکہ ٹریکٹروں کی ملکی پیداوار میں 38.63فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔