پارلیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی توہم سڑکوں پر آئینگے ،صدر سپر یم کورٹ بار

پارلیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی توہم سڑکوں پر آئینگے ،صدر سپر یم کورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر علی ظفر نے کہا ہے کہ اگرپا رلیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تووکلاء سڑکوں پر آئیں گے ‘پانامہ لیکس اور کر پشن کے خاتمے کے معاملے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘حکمران جمہوریت اور ملکی مفادات کو تر جیح دیں ورنہ عوام کا سامناکر نے کیلئے تیار ہو جائے ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر علی ظفرنے کہا کہ پانامہ لیکس کوئی معاملہ بات نہیں بلکہ انتہائی اہم معاملہ ہے اور وکلاء سمیت پوری قوم اس بات کا انتظار کر رہی ہے کہ جن لوگوں نے بھی لوٹ مارکی ہے انکو سخت سزائیں دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی تیاری کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کو دیکھ رہے ہیں اگر پا رلیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تووکلاء سڑکوں پر آئیں گے عوام کی طاقت سے حکومت کو مجبور کر یں گے وہ پانامہ لیکس کا حساب دیں ۔


مزید :

صفحہ اول -