کول پاور پراجیکٹ دنیا کا تیز ترین منصوبہ قرار
پنجاب میں متعدد منصوبوں پر کام جاری ہیں تاہم چینی انجینئرز 1300 میگاواٹ کول پاور پراجیکٹ کے منصوبے کو تیزی سے تکمیل کی طرف بڑھا رہے ہیں۔ قبل ازیں قائداعظم سولر پارک کا منصوبہ بھی اسی جذبے اور برق رفتاری سے مکمل کیا گیا ہے۔اسی طرح پنجاب حکومت بھکی، شیخوپورہ میں بھی اپنے وسائل سے گیس کی بنیاد پر 1180 میگاواٹ کا پاور پلانٹ کا منصوبہ لگا رہی ہے اوریہ منصوبہ اگلے برس کے اختتام تک مکمل ہوگااورمنصوبے کی تکمیل سے سستی بجلی ملے گی۔