سعودی عرب سے روزانہ 800 غیرملکیوں کو نکالا جارہا ہے

سعودی عرب سے روزانہ 800 غیرملکیوں کو نکالا جارہا ہے

جدہ (بیورو رپورٹ ) سعودی عرب سے روزانہ 800 غیر ملکیوں کو ملک سے بے دخل کیا جارہا ہے۔ سعودی عرب کے غیر ملکیوں کو غیر قانونی طورپر بے دخل کرنے والے ادارے نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران 2لاکھ لوگوں کو بے دخل کر دیا ہے۔ یہ ادارہ روزانہ نقریباً 800 افراد کو روزانہ کی بنیاد پر بے دخل کر رہا ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق ادارے میں 1892 افراد غیر قانونی طور پر غیر ملکی کا غذی کارروائی کے منتظر ہیں ۔ سب سے زیادہ مکہ مکرمہ سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو بے دخل کیا گیا ۔ مکہ مکرمہ سے بے دخل ہونے والوں کا تناسب 38 فیصد ہے۔

مزید : صفحہ آخر