سعودی عرب میں لوگ صرف چھ گھنٹے کام کریں گے:وزارت محنت
جدہ (بیورو رپورٹ ) وزارت محنت اور سماجی امور نے تمام نجی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے دوران 6 گھنٹے سے زیادہ کام نہ لیا جائے۔ وزارت محنت کے ترجمان کے مطابق رمضان میں 8 گھنٹے کی بجائے صرف 6گھنٹے کام لیا جائے۔ انہوں نے تمام نجی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں اوقات کار کی پابندی کی جائے ،یہ اقامہ و لیبر قوانین کے مطابق ہے۔