بکنگ کی اجازت نہ ملنے پر حج آرگنائزر پریشان
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم کا حج آپریشن خطرے میں ۔کل رمضان شروع ہو رہا ہے ابھی تک وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کی اجازت نہیں دی سپریم کورٹ سے حج آرگنائزر کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد وزارت مذہبی امور حج آرگنائزر کو دباؤ میں رکھنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے حج آرگنائزر کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو ۔انہوں نے کہا ہے کب بکنگ کریں گے کب سعودی عرب میں تیاریوں کیلئے جائیں گے ،وزارت مذہبی امور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور پرائیویٹ سکیم کو سبوتاژ نہ کرے اور فوری طور پر پرائیویٹ سکیم کے عازمین کی بکنگ سمیت تمام مراحل مکمل کرنے کی اجازت دے ۔