ماہ رمضان میں ایل پی جی کے نرخ نہیں بڑھا ئے جا ئیں گے،سراج المنیر بدر

ماہ رمضان میں ایل پی جی کے نرخ نہیں بڑھا ئے جا ئیں گے،سراج المنیر بدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدرسراج المنیر بدر نے چیئر مین عرفان کھوکھر کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا گذ شتہ روز لاہور پریس کلب میں سندھ کے صدر ملک تیمور اعوان ،جنرل سیکرٹری فرحان ایازخیبر پختونخوا کے صدر شیر زمان خان صدر آزاد کشمیر ملک شوکت سلیم جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مقبول احمدایگزیکٹو ممبران اور درجنوں ڈسٹری بیوٹرز کے ہمراہ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے سراج المنیر بدر نے کہا کہ آئندہ انتخابات کیلئے عبوری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو دو ماہ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری سلنڈروں کی وجہ سے ہمارا کاروبار تباہ ہو رہاہے حکو مت غیر معیاری سلنڈر بنا نے والوں کے خلاف کارروائی کرے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں ایل پی جی کے ریٹ نہیں بڑھا ئے جا ئیں گے ۔سراج المنیر بدر نے کہا کہ پاکستان میں غیر معیاری بوزر کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کو ئی حا دثہ رونما ہو سکتا ہے اس لئے اوگرا سے اپیل ہے کہ وہ مارکیٹنگ کمپنیوں کو دو ،تین ،چار اور چھ کلو کے سلنڈرز ڈسٹری بیوٹرز کو دینے کا پابند کرے تاکہ مارکیٹ میں ایل پی جی کی ڈی کینٹنگ کی حو صلہ شکنی ہو اور صارفین کو ایل پی جی کو گھریلو استعمال میں آسانی ہو ۔

مزید :

صفحہ آخر -