ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی عدم تعیناتی کے باعث سینکڑوں مقدمات التواء کا شکار

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی عدم تعیناتی کے باعث سینکڑوں مقدمات التواء کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی عدم تعیناتی کے باعث محکمہ اللہ کے سہارے پرچلنے لگا ،محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن لاہور کے ڈائریکٹر کی عدم دستیابی اور ڈی ڈی او لاہور کی سیٹ خالی ہونے کے باعث سینکڑوں انکوائریاں اور مقدمات التواء کا شکا ر ہو گئے ،دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا،جلد از جلد افسران کا تقرر کرکے انکوائریوں کی سماعت کی جائے ،سائلین کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل،سہولیات کی کمی اور کا م کے بوجھ کی وجہ سے کوئی افسر ادھر کام کرنے کو تیار نہیں ،اہلکار اینٹی کرپشن ،اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں چند دنوں میں ڈی ڈی او کو تعینات کر دیا جائے گا ،ترجمان اینٹی کرپشن تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد رشوت ستانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب کی سیٹ خالی ہونے ،ڈئریکٹر لاہور ریجن کی کورس کی وجہ سے عدم دستیابی اور ڈی ڈی او لاہور کی سیٹ خالی ہونے کے باعث سائلین کے لئے درد سر بنا ہوا ہے ۔محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نو ر محمد اعوان کے بعد متعدد ڈی ڈی او ز میں سے کوئی بھی افسر 2ماہ سے زائد عرصہ کام نہ کر سکا ہے ۔ڈائریکٹر لاہور ریجن طارق محمود بھی کورس پر جانے کی وجہ سے محکمہ کو دستیاب نہ ہیں اس کے بعد ڈی ڈی او کی سیٹ بھی کافی دنوں سے خالی ہے جس پر نہ تو کوئی تعیناتی کی جاسکی ہے اور نہ ہی کسی کو ایڈیشنل چارج دے کر ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں ۔محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں آئے سائل محمد عدنان ۔ثناء اللہ،وقاص چوہان اور علی اکبر چوہدری نے کہا کہ ہم دور دراز ے سے انصاف کے حصول کے لئے آتے ہیں تو ادھر آکر ریڈر صاحب ہمیں بتاتے ہیں کہ ڈائریکٹر صاحب کورس پر گئے ہیں اور ڈی ڈی او صاحب کی ابھی تعیناتی نہ ہوئی ہے ۔اس لئے فلاں تاریخ کو آنا۔ہم مقررہ تاریخ کو حاضر ہوتے ہیں تو ہمیں پھر سابقہ جواب دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے ۔اگر ڈائریکٹر صاحب دستیاب نہ ہیں یا ڈی ڈی او کی سیٹ خالی ہے تو اصولی طور پر کسی کو ایڈیشنل چارج دیا جائے تاکہ کم از کم ہم سائلین تو خوار ہونے سے بچ جائیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر متعدد اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ادھر ایسی کوئی سہولت نہ ہے جس کی وجہ سے ادھر کوئی افسر ٹک کر کام کرے ۔جب بھی کوئی افسر ادھر آتا ہے تو اس کو دن رات عدالتوں کے چکر ۔ناکافی اختیارات اور پروٹوکول کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جب کسی افسر کو دوسرے محکمہ میں بہتر سہولیات ۔پروٹوکول ۔اختیارات اور فنڈز ملتے ہیں تو وہ ادھر سے خیر آباد کہہ جاتا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی غیر موجودگی اور عدم تعیناتی سے بھی محکمہ کی کارکردگی کو کوئی فرق نہ پڑتا ہے ۔ڈائریکٹر لاہور ریجن طارق محمود کورس پر ہونے کی وجہ سے پوری طرح دستیاب نہ ہیں لیکن سیکنڈ ٹائم رات گئے تک دفتری امور اچھے طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔ڈی ڈی او لاہور ریجن کی سیٹ پر بھی چند دن کے اندر تعیناتی کر دی جائے گی ۔عوامی مشکلات کا پوری طرح ادراک ہے ۔
ڈی جی اینٹی کرپشن

مزید :

صفحہ آخر -