آئینی طور پر وزیراعظم کی کرسی خالی ہے، نیا قائد ایوان منتخب کیا جائے: افتخار محمد چودھری

آئینی طور پر وزیراعظم کی کرسی خالی ہے، نیا قائد ایوان منتخب کیا جائے: افتخار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر وریٹائرڈ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی نہیں شخصیات کی بالادستی ہے اس وقت پورا ملک غیر آئینی طور پر چل رہا ہے حالانکہ آئین کا آرٹیکل 94کہتا ہے کہ وزیر اعظم کی کرسی ایک منٹ کیلئے بھی خالی نہیں رکھی جا سکتی مگر یہاں وزیر اعظم 3ماہ کی چھٹیاں لے کر چلا جائے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنا علاج کرانے کیلئے بیرون ملک گئے ہیں اور پورا ملک بغیر وزیر اعظم کے چلایا جارہا ہے ،مسلم لیگ ن کی ساری جماعت میں کوئی بھی اس قابل نہیں کہ اس میں سے کسی کو قائم مقام وزیر اعظم بنایا جا سکے ،یہ بات انہوں نے الہٰ آبادقصور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر صدر بار چوہدری منیر احمد ایڈووکیٹ، میجر(ر)حبیب الرحمن ایڈووکیٹ ، انجینئرسلمان راشد،خالد چوہدری ایڈوکیٹ، عاشق حسین ،، مظہر علی شاہ خالد شاہ، اور دیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا ۔افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک کا ہر ادارہ بحران سے دوچار ہے، ملک میں بجلی اور پانی کی قلت ہے، ہر طرف اندھیرا مایوسی ،مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت چھائی ہوئی ہے ۔موجودہ حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونیوالوں کو جان بوجھ کر اختیارات نہ دے کربلدیاتی انتخابات کو مذاق بنا دیا ۔ افتخار محمد چوہدری نے مسلم لیگ ن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن گورکھ دھندوں میں الجھی ہوئی ہے، یہ کیسے حکمران ہیں جو دھائیوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود ملک کے اندر ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں حکمرانوں کا علاج کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ وزیرا عظم کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے ۔پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھانے چاہئیں مگر وہ مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنیوالی اشرافیہ گذشتہ70 سال سے عوام کے ساتھ مذا ق کررہی ہے،یہ حکمران صرف ذاتی اغراض ومقاصد کو مد نظر رکھ کر اقتدار میں آتے ہیں لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ آئندہ ایسے حکمرانوں کو منتخب نہ کریں جو اختیارات اور ملکی وسائل کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر عوام نے جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کو پسند کیا تو ہم ملک کے اندر انقلابی تبدیلیاں لائیں گے ،بعد ازاں سابق چیف جسٹس نے برصغیر کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزار پر حاضری دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -