پنڈی بھٹیاں انٹ چینج کے قریب ٹرک کی بس کو ٹکر ، 3مسافر جاں بحق ، 14زخمی

پنڈی بھٹیاں انٹ چینج کے قریب ٹرک کی بس کو ٹکر ، 3مسافر جاں بحق ، 14زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) حافظ آباد روڈ پر ٹرک بے قابوہوکر سامنے سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین بچوں سمیت 14افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 8افراد کو تشویش ناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ مسافر بس جوکہ سرگودھا سے لاہور جارہی تھی جب پنڈی بھٹیاں انٹرچینچ کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی اور بس ڈرائیور پرویز احمد اور مسافر خاتون ممتاز بی بی سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، شدید زخمیوں میں اسامہ بی بی ،راشدہ بی بی ،مقدس بی بی،محمد شفیع ،ظفر ریاض اوردیگر شامل ہیں عینی شاہدوں کے مطابق حادثہ کے وقت لوگوں کی چیخ پکار کی آوازوں کو سن کر لوگ ان کی مدد کو پہنچ گئے اور شدید زخمیوں کو نکالا اور پرائیوٹ ایمبولینس کے ذریعے ان کو الائیڈ ہسپتال میں ریفر کیا گیاحادثہ ٹرک ڈرائیور کے سو جانے سے پیش آیا۔