شانگلہ کی تحصیل مارتونگ میں دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال، احتجاجی مظاہرے

شانگلہ کی تحصیل مارتونگ میں دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال، احتجاجی مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورن(نمائندہ پاکستان)شانگلہ کے تحصیل مارتونگ میں دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال، احتجاجی مظاہرے عوام سڑکوں پر نکل آئے ممبران اسمبلی اور واپڈا کے خلاف شدیدنعرے بازی گرمی کے ستائے عوام کا پیمانہ صبر لبریز اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو ہم مجبوراََراست اقدام پر مجبور ہوکر اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے اور واپڈا دفاتر کا گھیراؤں کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری ممبران اسمبلی اور واپڈا پر عائد ہوگی احتجاجی مظاہرے سے شمشیرعلی ایڈوکیٹ،افسرالمک ایڈوکیٹ،حیات خان اور نثار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر بجلی ناروالوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاجی مظاہرے کا دائرہ وسیع کرینگے اور احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ناروالوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ شانگلہ واحد ضلع ہے جہاں بجلی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے مارتونگ میں دن رات بجلی غائب ہونا روزکامعمول بن گیا ہے ممبران اسمبلی کی نااہلی کیوجہ سے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلو ک جاری ہے حقوق کی حصول کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہے بعد میں ایس ایچ او مارتونگ علی رحمان کی یقین دہانی پر مظاہرین نے پرامن طور پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ۔