وفاق کی طرح پنجاب کابجٹ بھی عوام دوست ہوگا، چوہدری شفیق

وفاق کی طرح پنجاب کابجٹ بھی عوام دوست ہوگا، چوہدری شفیق

صادق آباد (تحصیل رپورٹر)وفاق کی طرح پنجاب حکومت کا بجٹ بھی عوام دوست ہوگا‘ کسان خوشحال تو ملک خوشحال ‘ پنجاب بھر کے چکوک میں پینے کے صاف پانی کی

(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

منصوبے شروع کیے جارہے ہیں پہلے مرحلہ میں صادق آباد کے دوسو چکوک میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرصنعت و پیداوار چوہدری محمد شفیق نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا نے کہاکہ وفاقی انہوں نے بجٹ میں کھاد کی قیمتوں اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے اسی طرح زرعی ادویات پر سیلز ٹیکس اور مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی کا خاتمہ جیسے اقدامات کیے گئے ہیں چوہدری محمد شفیق نے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر