وزیراعلیٰ پنجاب کے ادبی مقابلوں سے طلبہ کی صلاحیتیں عیاں ہوئیں، نشاط ڈاہا

وزیراعلیٰ پنجاب کے ادبی مقابلوں سے طلبہ کی صلاحیتیں عیاں ہوئیں، نشاط ڈاہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز )ایم پی اے نشاط احمدڈاہا نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے وزیر اعلیٰ پنجاب پروگرام برائے حسن قرآت ‘ نعت ‘ تحریری و تقریری مقابلہ جات سے طلباء و طالبات میں آگے بڑھنے کا جذبہ بیدار ہوا اور ان کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئی ہیں ۔ یہ بات انہوں (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول خانیوال میں وزیر اعلیٰ پروگرام برائے حسن قرآت کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کہی ۔ اس موقع پر ڈی سی او خالد محمود شیخ ‘ ای ڈی او ایجوکیشن اعزاز احمد ‘ ڈی او سکینڈری محمد سلیم بھٹی ‘ ڈی او ایلمنٹری زنانہ ‘ اساتذہ اور طلبا ء طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ایم پی اے نشاط احمد خان نے کہا کہ زندہ قومیں وقت کی قدر کرتی ہیں اس لیے ہمارے طلبہ زندگی کے ہر شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے وقت کی پابندی کریں ۔ ڈی سی او خالد محمود شیخ نے کہا کہ نوجوان نسل میں اظہار بیان کی قوت اور تخلیقی صلاحیتیں بیدار کرنے کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ فرو غ دینا ہوگا ۔ ای ڈی اوایجوکیشن اعزاز احمد نے کہا کہ طلبا ء طالبات میں تخلیقی اور ابلاغی صلاحیتیں بیدار کرنے کیلیے ضلع خانیوال میں سکولوں کی سطح پر اساتذہ بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔ فوکل پرسن ڈی او سکینڈری محمد سلیم بھٹی نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں سکینڈری اور ایلیمنٹری کیٹیگریز کے 631طلباؤ طالبات نے وزیر اعلی پنجاب کی غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلہ جات میں حصہ لیا اور سکینڈری ونگ کے 9طلبا نے ڈویژن کی سطح پر اور 24طلبا ؤ طالبات نے مختلف مقابلہ جات میں پوزیشنیں حاصل کی ہیں ۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نشاط احمد خان ڈاہا ‘ صدر تقریب ڈی سی او خالد محمود شیخ اور ای ڈی او ایجوکیشن اعزاز احمد خان نے پوزیشن ہولڈرز میں انعاما ت تقسیم کیے ۔
نشاط ڈاہا