منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ‘ حافظ وقار قادری
ملتا ن(کا مر س ر پو ر ٹر)منہا ج القرآن یوتھ لیگ جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر حافظ محمد وقارقادری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نوجوانوں کی (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
تربیت پر خاص توجہ دی اور بے راہ روی کے شکار نوجوانوں کے دلوں میں عشق رسول ﷺ کی روشنی پیدا کی۔یہی وجہ ہے کہ آج منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان ملکی تقدیر بدلنے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باریاں بدل بدل کر اقتدار میں آنے والے کرپٹ اور مفاد پرست حکمرانوں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا ہے ۔ان کا مستقبل صرف انقلاب سے ہی روشن ہوسکتا ہے۔اس ملک کے نوجوان اپنی دھرتی پر حقیقی معنوں میں انقلاب دیکھنا چاہتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے ہمارے بہن بھائیوں کا خون ہم پر قرض ہے اور ہم یہ قرض بخوبی ادا کریں گے۔شہداء ماڈل کے ذمہ دار حکمرانوں کو پھانسی کے پھندے پر پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔اجلاس میں17 جون کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ جنوبی پنجاب کی تنظیم نو کی گئی‘جس میں مرکزی سیکرٹری ٹریننگ وقارعظیم لودھی،محمد شفقت،محمد عامر کریم،نوید بلال،محمد افتخار،محمد رمضان بٹ،محمد اختر انجم،مجاہد حسین شاد،کوڑوخان،محمدطاہر نون،محمد بلال نون،محمد زاہد علی،محمد ناصر مصطفوی،سید مدثر احمد ودیگر شامل تھے۔
حافظ قادری