پی آئی اے کا یورپ کیلئے ائیر فرانس سے معاہدہ طے، ہرہفتے 3پروازیں روانہ ہونگی

پی آئی اے کا یورپ کیلئے ائیر فرانس سے معاہدہ طے، ہرہفتے 3پروازیں روانہ ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے یورپ کی سروس کے لئے ائر فرانس سے معاہدہ کر لیا جس کے تحت یورپ جانے کیلئے پی آئی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) اے کی پرواز سے مسافر لاہور سے پیرس جائیں گے جہاں سے ائر فرانس کی پرواز کے ذریعے یورپ کے دیگر ممالک میں جائیں گے ‘ ملتان سے یورپ جانے کے خواہشمند مسافر پہلے پی آئی اے کی پرواز سے لاہور جائیں گے جہاں سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پہلے پیرس جائیں گے او ر پھر معاہدے کے تحت ائر فرانس کی پرواز انہیں دیگر ممالک لے جائے گی‘لاہور سے ہفتے میں پیرس کیلئے پی آئی اے کی 3پروازیں جائیں گی‘ ائر فرانس کے ساتھ پیرس کے معاہدے سے پہلے لاہور سے پی آئی اے کی برلن اور فرینکفرٹ کیلئے پروازیں جاتی تھیں۔