ممبر پنجاب بار کونسل جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ نیشنل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ

ممبر پنجاب بار کونسل جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ نیشنل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز)نیشنل جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج 6جون کو سپریم کورٹ کانفرنس ہال اسلام آباد میں 3بجے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
منعقد ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے۔ پنجاب وکلاء کی نمائندگی کے لیے ممبر نیشنل جوڈیشل کمیشن آف پاکستان و ممبر پنجاب بار کونسل جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔انہوں نے روانگی کے وقت بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے چار ججز ،چاورں صوبائی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اورسینئر ججز ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، سینئر جج ،فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس ،سینئر جج،چاروں صوبائی وزراء قانون،وفاقی وزیرقانون،اٹارنی جنرل آف پاکستان،چا ر وں صوبائی بار کونسل اور اسلام آباد بارکونسل کے وکلاء ،نمائندے ،ممبران جوڈیشل کمیشن ،پاکستان بار کونسل کا نمائندہ شرکت کریں گے۔