مختلف شہروں سے ملتان آنیوالی مسافرٹرینیں تاخیر کا شکار

مختلف شہروں سے ملتان آنیوالی مسافرٹرینیں تاخیر کا شکار

تاخیرکاشکارملتان (جنرل رپورٹر) مختلف شہروں سے ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں گزشتہ روز بھی تاخیر کا شکار رہیں، پشاور سے کراچی(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

جانیوالی عوام ایکسپریس 2گھنٹے، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی کراچی ایکسپریس 1گھنٹہ 10منٹ، کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس 50منٹ، کراچی سے پشاور جانیوالی خیبرمیل ایکسپریس 45منٹ، کراچی سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس 35منٹ، راولپنڈی سے حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس 30منٹ، لاہور سے ملتان آنیوالی موسیٰ پاک 30منٹ اور کراچی سے لاہور جانیوالی نائٹ کوچ 30منٹ کی تاخیر سے ملتان اسٹیشن پہنچیں جس کے باعث مسافروں کو دشواری کا سامنا رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر