سی پی او کی رمضان میں سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے خصوصی ہدایات

سی پی او کی رمضان میں سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے خصوصی ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے رمضان کی آمد پر سکیورٹی امور کا جائزہ لیتے ہوئے سکیورٹی کو فل پروف بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں ، جن کے بارہ میں ایس پی گلگشت ڈویژن علی مران نے عوام کو بریفنگ دی ۔ ایس پی گلگشت علی مردان کے ہمراہ سے ایس او ، پی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
اے ٹو سی پی او اور ریزروانسپکٹر موجود تھے ، ایس پی گلگشت نے تمام تھانوں سے مساجد کی لسٹ منگوائی اور مساجد کے امام اور باقی ارکان کو بھی بلوا کر بریفنگ دی ، ایلیٹ کے جوانوں نے ولنٹئرز ، پی کیو آر اور سول ڈیفنس کے رضاکاران کو عصر حاضر میں درپیش دہشتگردی کے خطرات سے اگاہ کیا اور دوران نماز ڈیوٹی دینے والے رضا کاران کو باڈی چیکنگ اور نمازسے پہلے مساجد کی چیکنگ کے بارہ میں بتایا ، سپیشل برانچ کے افیسر نے ڈیمو کے ذریعے تمام مساجد کے ارکان اور رضاکاران کو باڈی چیکنگ کا طریقہ بتایا جس میں میٹل ڈیڈیکٹر کا استعمال اور ہاتھ سے چیکنگ کے طریقے شامل تھے، ولنٹئرزرضاکاران کو ہدایت کی گئی کہ وہ مساجد میں نما ز شروع ہونے سے پہلے اچھی طرح مساجد کی تلاشی لے لیں، مزیدبتایا کہ دہشتگرد چونکہ عوام دشمن عناصر ہیں اس لئے ان سے خود کو اور مساجد میں موجود نمازیوں کو محفوظ رکھنا آپ کی اور ہماری ذمہ دار ی ہے اس لئے تلاشی لینے میں ذرہ بھی نہ ہچکچائیں جو کوئی بھی مشکوک شخص محسوس ہو فوری اس کو روک کر چیک کریں ۔ ایس پی گلگشت ڈویژن علی مردان نے سکیورٹی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا تعاون دہشتگری کو ناکام کرنے کے لئے بہت ضروری ہے ، اس لئے کسی بھی قسم کی مشکوک نقل و حرکت دیکھں تو فوری پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ملتان شہر کو دہشتگردی سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ دریں اثناء سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے تھانہ الپہ کے علاقے میں لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے گذشتہ روز کھلی کچہری لگائی جس میں عوام الناس کے مسائل تفصیل سے سنے اور ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ الپہ کو فوری عوام کی دادرسی کا حکم دیا ، سٹی پولیس آفیسر ملتان نے کھلی کچہری میں آئی عوام کو ماڈل پولیس سٹیشن کے متعلق بریف کیا ۔