رمضان ا لمبارک میں فول پروف سکیورٹی خانیوال ‘ وہاڑی میں پلان تشکیل

رمضان ا لمبارک میں فول پروف سکیورٹی خانیوال ‘ وہاڑی میں پلان تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوا ل‘ وہاڑی ( بیورو نیوز ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان ‘ بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار ) رمضان المبارک کے دوران فول پروف سکیورٹی کیلئے خانیوال اور وہاڑی میں پلان تشکیل دیدیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ضلع بھر کے ممبران امن (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کمیٹی سے رمضان المبارک کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے حوالہ سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ امن وامان کے قیام ‘عبادت گاہوں اور رمضان بازاروں کی سکیورٹی کیلئے خانیوال پولیس کی جانب سے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور نمازیوں اور رمضان بازاروں میں خرید وفروخت کی غرض سے آنیوالے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ تمام عبادت گاہوں پر پولیس کے جوانوں کی بائی نیم مسلح ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور سحری او رافطار کے اوقات میں جہاں پولیس کے مسلح جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ڈی پی او نے کہاکہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہے اس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ عبادت گاہوں اور رمضان بازاروں کے نزدیک مخصوص پارکنگ کے علاوہ کسی دوسری جگہ گاڑی یا ریڑھی وغیرہ کھڑی نہیں ہونے دی جائیگی۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ رمضان المبارک میں فول پروف سکیورٹی کے لئے مربوط پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ضلع وہاڑی کی 526مساجد وامام بارگاہوں میں نماز فجر سے لے کر نماز تراویح تک اور حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کردہ رمضان بازارو ں اور افطاردستر خوانوں کے لئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نے ضلع بھر کے DSPاورSHO'sسے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور صبر کی تلقین کرتا ہے ۔ یہ مہینہ بابرکت ہونے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے حوالہ سے حساس بھی ہے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فریضہ ہے اور رمضان ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔رمضان المبارک میں سحر وافطار ، تراویح ،رمضان بازار ، افطار دستر خوانوں اور اہم مارکیٹوں اور کاروباری علاقوں کی سکیورٹی کے لئے پکٹ ڈیوٹی ،موبائل گشت،مساجد و امام بارگاہوں کی پوائنٹ ڈیوٹی اور پیدل گشت کے لئے ضلع بھر میں 1182پولیس افسران وملازمان مسلح ہائے ویپن ومیٹل ڈیٹکٹر،500قومی رضا کاران اور 500والنٹیئرزنیز 71پولیس موبائلز ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔جن میں 6 ڈی ایس پی،11 انسپکٹر ،67سب انسپکٹر ،100اسسٹنٹ سب انسپکٹر ،26لیڈی کانسٹیبلان اور973ہیڈ کانسٹیبلان اور کانسٹیبلان شامل ہیں ۔