ضلع بھر کے 13 رمضان بازاروں میں گرین چینل ‘ یوٹیلٹی سٹور اور ایگریکلچر کاؤنٹرز قائم

ضلع بھر کے 13 رمضان بازاروں میں گرین چینل ‘ یوٹیلٹی سٹور اور ایگریکلچر ...

ملتان(سپیشل رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر و ایڈ منسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر ضلع میں قائم 13 رمضان بازاروں کو مکمل فعال کر کے گرین چینل یوٹیلٹی سٹورز (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

اور ایگری کلچر کاؤنٹرز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں ۔رمضان بازاروں میں خصوصی طور پر آٹا،چینی ،گھی اور دالوں سمیت اشیائے ضروریہ کے سٹال بھی لگائے گئے‘ تمام رمضان بازاروں میں گزٹیڈ آفیسران کی بطور فوکل پرسن ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے جو ماہ رمضان المبارک میں اپنے بازاروں کو چلانے اور تمام امور سرانجام دینے کے پابند ہونگے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق گل گشت رمضان بازار میں سعید احمد بھٹی ،شمس آباد ،محمد اسماعیل ، مد نی چوک میاں رحمت علی ، ممتاز آباد بدر مجید ،باغ لانگے خان سید عباس سرور، ایم ڈی اے حاشر جاوید گل،ڈیرہ اڈہ سید عباس سرور، مظفر ذوالفقار بستی ملوک نعیم اعوان ،مخدوم رشید ناصر بیگ ، شجاع آباد خورشید احمد، قادر پور راں فہیم انور اور جلالپور پیروالا رمضان بازار میں اعجاز ارشد کو بطور فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈی سی او نادر چٹھہ نے اپنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کو بلا مقصد ریلیف دینے کیلئے تمام ضلعی محکموں کو رمضان بازار سجانے کا ٹاسک دیا ہے تاکہ عوامی خدمت کے ذریعے نیکی بھی کمائی جا سکے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر