نظریاتی ہم آہنگی کے بغیر معاشرے میں پائیدار امن کاقیام ممکن نہیں، احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جنگجو سوچ ختم کرکے مفاہمت کی سوچ کو جنم دیا ہے،معاشرے سے انتہا
(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
پسندانہ سوچ کے خاتمے کیلئے نظریاتی’’ضرب عضب‘‘اپریشن شروع کرنا ہوگا،نظریاتی ہم آہنگی کے بغیر معاشرے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پر عمائدین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو ارزاں نرخوں پر روز مرہ ضرورت کی اشیاء کی فراہمی کو اپنی پہلی ترجیح میں شامل کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر میں سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کے ذریعے عوام کو سستے نرخون پر اشیاء خورد ونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش کے معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ، 2018ء کے تمام انتخابات میں بھی اپنے سیاسی مخالفین کو حسب روایت عبرت ناک اور سبق آموز شکست سے دوچا ر کریں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت سے بھاری فنڈز زیلیز کراکے انشاء اللہ تحصیل کوٹ ادو کے شہری و دیہی علاقوں میں سڑکات اور ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جال بچھا دیں گے ۔
احمد ایارہنجرا