نواز حکومت معاشی میدان میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ جہانزیب کھچی

نواز حکومت معاشی میدان میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ جہانزیب کھچی

میلسی (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد جہانزیب خان کچھی نے کہا ہے کہ بجٹ میں حکومت نے محض زبانی جمع خرچ کر کے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی ہے حقیقت یہ ہے کہ نواز حکومت معاشی میدان میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور قرضوں کی ادائیگی کیلئے مزید قرضے حاصل کر کے قوم (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کا بال بال گروی رکھ چکی ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کپاس کا اہم خطہ تھا جسے حکمرانوں نے نظر انداز کیا اور اپنے کمیشن کے منصوبوں کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ کپاس کی پیداوار تقریباً ختم ہو چکی ہے عوام حکمرانوں سے ان کے وعدوں کا حساب مانگتی ہے ۔

جہانزیب کھچی

مزید : ملتان صفحہ آخر