بجٹ میں الفاظ کا ہیر پھیر بیرونی اداروں نے تیار کیا‘ ڈاکٹر زبیراے خان

بجٹ میں الفاظ کا ہیر پھیر بیرونی اداروں نے تیار کیا‘ ڈاکٹر زبیراے خان

ملتا ن(کا مر س ر پو ر ٹر)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیر اے خان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں الفاظ کے ہیر پھیرسے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔صاف(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

نظر آرہا تھا کہ یہ بجٹ وفاقی حکومت نے نہیں بلکہ حکمرانوں کو قرض دینے والے بیرونی اداروں نے تیار کیا ہے۔حکومتی وزیر نے صرف اسے پڑھ کر سنانے کی رسم پوری کی ہے۔بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔عام ضروریات زندگی کی چیزیں مہنگی کردی گئی۔جب تک ملک میں غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر بجٹ بنتے رہیں گے عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔انہوں نے کہا کہ چند روز قبل اپنے تنخواہوں،الائنسوں اور مراعات میں کئی گنا اضافہ کرنے والے ایوان میں بیٹھے اشرافیہ کو عام سرکاری ملازمین کی تنخواہ محض دس فیصد بڑھاتے شرم بھی محسوس نہیں ہوئی۔ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 جون کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا لاہور کے مال روڈ پر دیا جائے گا جس میں شہداء ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب مانگا جائے گا۔ دھرنے میں ڈاکٹر طاہرا لقادری اس قوم کو باوقارانداز سے زندگی گزارنے اور اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کا واضح لائحہ عمل دیں گے۔اجلاس میں راؤ محمد عارف رضوی، میجر محمد اقبال چغتائی،مہر فدا حسین،عمر دین سعیدی،ملک شاہد ،چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار،ملک محمد رمضان سعیدی اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر