پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی قیادت کا عوامی راج پارٹی سے رابطہ

پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی قیادت کا عوامی راج پارٹی سے رابطہ

مظفر گڑ ھ(نامہ نگار)پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی قیادت نے جنوبی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

پنجاب میں مشترکہ آئندہ سیاسی جدوجہد کے لئے پاکستان عوامی راج پارٹی کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی جدوجہد کے لئے نئی رجسٹر ہونے والی دونوں جماعتوں کی قیادت نے اہم قومی ایشوز پر ایک جیسا مؤقف پایا جاتا ہے۔رابطہ کرنے پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رابطہ ہو ا ہے تاہم باقاعدہ ملاقات ابھی نہیں ہوئی عوامی راج پارٹی اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے کسی بھی سیاسی جماعت سے سیاسی اتحاد کر سکتی ہے اور مشترکہ پلیٹ فارم پر کام ہو سکتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر