علامہ حامد سعید کاظمی کے حق میں سنی تنظیموں کا احتجاج جاری ‘ چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

علامہ حامد سعید کاظمی کے حق میں سنی تنظیموں کا احتجاج جاری ‘ چیف جسٹس سے از ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور ‘ جیٹھ بھٹہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ نامہ نگار ) صاحبزادہ علامہ حامد سعید کاظمی کی سزا کیخلاف سنی تنظیموں کا احتجاج جاری ہے تفصیل (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
کے مطابق جامعہ نظام مصطفی خضری مسجد میں تمام سنی تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سنی کو نسل میں شامل تمام تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی محمد جاوید مصطفی سعیدی نے کہا کہ علامہ سید حامد سعید کاظمی کی غیر منصفانہ سزا کی ہم بھرپور مذمت کرت ہیں جمعیت علماء پاکستان بہاولپورکے صدر سید غلام مصطفی خالد ایڈوکیٹ نے کہا کہ قانون کا مسلمہ اصول ہے کہ شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو دیا جاتا ہے علامہ سعید کاظمی کی بے گناہی ناقابل تردید شہادت سے ثابت ہو گئی ہے اس کے باوجود انہیں سزا دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے سجاد عثمانی نے کہا کہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے صاحبزادہ محمد اقبال احمد عباسی نے کہا کہ حامد سعید کاظمی کے خلاف من گھڑت مقدمہ جلد خارج کیا جائے میاں مقبول احمد جوئیہ چیئر مین یو سی 7 نے کہا کہ کرپشن میں ملوث نہ ہو نے کے باوجود حامد سعید کاظمی کو گرفتار کرنا ایک سوچی سمجھی سازش ہے سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جماعت اہل سنت خان پور کی مختلف تنظیمات کا اجلاس جامعہ مسجد فریدی بس اسٹینڈ خان پور میں ہوا اجلاس کی صدارت صدر جماعت اہل سنت خان پور مولانا حافظ احمد رضا سعیدی نے کی،اجلاس کے مہمان خصوصی نائب مہتمم جامعہ عربیہ اسلامیہ سراج العلوم و ممبر ضلعی امن کمیٹی حضرت علامہ مولانا مفتی مظہر مختیار درانی سنی اتحاد کونسل کے چوہدری ندیم جاوید جمعیت علماء پاکستان کے رانا ابرار حاشر ایڈووکیٹ منہاج القرآن کے جام جاوید عاصی تنظیم السعید کے سر پرست عالیٰ مولانا حافظ اجمل سعیدی تنظیم آئمہ مساجد اہل سنت خان پور کے صدر قاری حامد رضا سعیدی ،سید علی رضا شاہ قادری،مولانا ظفر سعیدی ،واری منیر احمد سعیدی ،مولانا طفیل درانی ،میاں عمر حیات، قاری امین سعیدی، مولانا حافظ ارشاد احمد سعیدی و دیگر عہدیداران و کارکنان جماعت اہل سنت موجود تھے اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حضرت علامہ سید حامد سعید شاہ کاظمی کے خلاف عدالتی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹسٍ لینے کا مطالبہ کیااجلاس کے شرکا نے متفقہ طور پر اس حوالے سے تما تر فیصلوں کا اختیارنائب مہتمم جامعہ عربیہ اسلامیہ سراج العلوم و ممبر امن کمیٹی مولانا مفتی مظہر مختار درانی کو دے دیاجس پر مولانا مفتی مظہر درانی نے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا کہ میں اجلاس کی کاروائی جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنماء سید مظہر سعید کاظمی کو پیش کروں گا۔
احتجاج