بلاسود قرضوں سے زرعی میدان میں نمایاں بہتری آئیگی ‘ ڈاکٹر فرخ جاوید

بلاسود قرضوں سے زرعی میدان میں نمایاں بہتری آئیگی ‘ ڈاکٹر فرخ جاوید

ملتان (سپیشل رپورٹر )صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے بہترین کسان دوست ، متوازن اور عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور کسان تنظیموں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کاشت کاروں کی فلاح کیلئے وفاقی حکومت کے انقلابی اقدامات میں میڈیا اور کسان(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

تنظیموں نے بڑاہم کردار ادا کیا ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔مالی سال 2016-17 کے بجٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ڈی اے پی اور یوریا کھادکی قیمتوں ، ٹیوب ویلوں کے لئے سستی بجلی کی فراہمی اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کسانوں کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ثابت کیاہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کسان او رعوام دوست ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسانو ں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی سے زرعی میدان میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اب فصلوں کی پیداواری لاگت میں واضح کمی واقع ہوگی ۔وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ ہمارا کسان انتہائی محنتی او رجفا کش ہے ، قدرت نے ہمیں بہترین موسم اور زرخیز زمینوں کا تحفہ بھی دے رکھاہے ۔کاشتکاروں کیلئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کپاس کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے 15جون تک بوائی جاری رکھی جائے۔کپاس کی نئی فصل سندھ میں 3ہزار روپے فی من سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔ یہ واضح اشارے ہیں کہ آئندہ پنجا ب میں بھی کپاس کی قیمت مستحکم ہو گی۔ کاشتکاروں اور کاشتکار تنظیوں نے 2016-17کے بجٹ کو کسانوں کا بجٹ قرار دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر