تہرے قتل کے مجرم کو آج سنٹرل جیل ملتان میں پھانسی ‘ ڈیوٹی مجسٹریٹ مقرر
خانیوال(نمائندہ پاکستان)تہرے قتل کے مجرم کی پھانسی کے لئے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی تقرری کردی گئی۔زمین ہتھیانے کے لئے بھابھی ،بھتیجے اور بھتیجی کو قتل کرنے والے مجرم کو آج 6جون کو سینٹرل جیل ملتان میں پھانسی دی جائے گی تفصیل کے مطابق نواحی علاقے قطعہ شبیر شاہ موضع چک شیر خان کبیروالہ کے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
بشیر حسین شاہ ولد پہلوان شاہ نے اپنے مرحوم بھائی کا رقبہ ہتھیانے کے لئے پہلے انہیں ہراساں کیا پھر فائر ماکر اپنی بھابھی مختیار بی بی ،بھتیجے ناصرشاہ اور بھتیجی معصومہ کو قتل کردیا جس کا تھانہ صدر کبیروالہ میں مقدمہ نمبر535،2004درج ہوا مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج کبیروالہ محمداکمل خان کی عدالت میں ہوا جس میں21جون 2007کو ملزم بشیر حسین شاہ کو سزائے موت سنائی گئی اس کے بعد ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ سے اپیل خارج ہوئی صدر نے بھی رحم کی اپیل مسترد کردی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ نے گزشتہ روز پھانسی کے لئے بلیک وارنٹ جاری کردیا ملزم بشیر حسین شاہ کو سینٹرل جیل ملتان میںآج 6جون بروز سوموار کو پھانسی دی جائے گی ۔پھانسی کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ نے مجسٹریٹ درجہ اول عمیر علی خاں کو ڈیوٹی مجسٹریٹ مقرر کیا ہے اس کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ جیل ملتان نے پھانسی پانے والے بشیر حسین شاہ کے قانونی ورثاء کو بھی اطلاع کردی ہے کہ وہ صبح ساڑھے چار بجے سینٹرل جیل پہنچ جائیں ۔